24 نومبر کو لشکر کشی میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لائیں گے: احسن اقبال

24 نومبر کو لشکر کشی میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لائیں گے: احسن  اقبال

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 24 نومبر میں لشکر کشی میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لائیں گے ، پاکستان کے امن سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کراچی میں میڈیا ٹاک کرتے  کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے، بیک وقت پاکستان کو مختلف طریقوں سے کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے مسلح افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط زبان استعمال کرتے ہیں، ہم نے میثاق جمہوریت کے جذبے کو فروغ دینا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا گلہ سندھ کے ساتھ ہے ہمیں کیوں نظر انداز کر رہا ہے، سندھ کا امن ہم نے بحال کیا گرین لائن پروجیکٹ منصوبہ ہم نے دیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن کے احتجاج نے پاکستان کی معیشت کو پیچھے دھکیل دیا، احتجاج ختم ہوتے ہی معیشت میں ریکارڈ تیزی آگئی۔

ان کاکہنا تھا کہ  بلاول بھٹو ہمارے بھائی ہیں ، گھر میں بھائیوں میں بھی اختلاف ہوجاتا ہے ،آپس کے معاملات حل ہونگے ،  بلاول بھٹو کے تحفظات دور کریں گے ،وہ  ہمارے اتحادی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *