بھارت اور سری لنکا میں طوفان فینگل نے تباہی مچادی، 20 افراد ہلاک

بھارت اور سری لنکا میں طوفان فینگل نے تباہی مچادی، 20 افراد ہلاک

بھارت اور سری لنکا میں طوفان فینگل نے تباہی مچادی، دونوں ممالک میں ہلاکتیں 20 تک جا پہنچی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان ہفتے کے روز تامل ناڈو سے ٹکرایا جس کے بعد پدوچیری میں گزشتہ 30 سالوں کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے طوفان کے سری لنکا سے ٹکرانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ رپورٹ ہوا تھا۔

سری لنکا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق طوفان سے مجموعی طور پر 17 افراد ہلاک ہوئے اور 4 لاکھ 7 ہزار شہری عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔

تامل ناڈو کے محکمہ برائے آفات کے وزیر ایس آر رامچندرن نے طوفان کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

طوفان کے بعد جنوبی بھارت کے کچھ حصوں میں سڑکیں زیر آب آگئی اور اسکول بند کر دیے گئے جبکہ موسمی حکام نے سیلاب کے خطرے کے برقرار رہنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

شمالی بحر اوقیانوس میں سمندری طوفان (ہری کین) یا شمال مغربی بحرالکاہل میں آنے والے طوفانوں (ٹائی فونز) کے مساوی سمندری طوفان شمالی بحر ہند میں ایک باقاعدہ اور مہلک خطرہ ہیں۔

 تھائی لینڈ میں طوفان فینگل سے متاثرہ 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ، اس وقت 5 لاکھ سے زائد لوگ سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ، امریکی ریاستوں اورگن اور نیویارک میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

ادھرکینیڈا میں برفانی طوفان کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں اور ملک بھر میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *