عمران خان مان گئے تھے، بشریٰ بی بی نے ڈی چوک جانے پر اصرار کیا، خواجہ آصف

عمران خان مان گئے تھے، بشریٰ بی بی نے ڈی چوک جانے پر اصرار کیا، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جس طرح دھرنے سے پیچھے ہٹی، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تین روز قبل پی ٹی آئی نے پوری کوشش کی کہ معیشت کو نقصان پہنچایا جائے، لیکن جب دھرنا اسلام آباد پہنچا تو انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

’وفاق پر تیسرا حملہ ناکام بنا دیا‘

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاق پر تیسرا حملہ کیا، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، لیکن کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

’جنازے کی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی‘

انہوں نے کہا کہ تاحال کسی بھی جنازے کی ویڈیو منظر عام پر نہیں آئی، جبکہ لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ 278 افراد مارے گئے ہیں۔

’عمران خان نے ڈی چوک نہ جانے کا کہا، بشریٰ بی بی نے اصرار کیا‘

خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے بارہا ڈی چوک نہ جانے کی بات کی، اور عمران خان بھی اس پر متفق تھے، لیکن بشریٰ بی بی نے ضد کی کہ وہ ڈی چوک جائیں گی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسلحے اور مشینری کے ساتھ وفاق پر حملہ کیا۔

’پی آئی اے کی یورپ میں بحالی خوش آئند ہے‘

انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی یورپ میں پروازوں کی بحالی پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور حکومت نے اسٹاک ایکسچینج میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *