وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں یہ محض افواہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کے حوالے سے پھیلائی جانے والی باتیں محض پروپیگنڈا ہیں، ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔
ہم دونوں کا مقصدایک ہی ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا۔ جو کچھ ہوا اورمستقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب بتاؤں گا۔