بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیسے نکلے ؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور اسلام آباد  سے کیسے نکلے ؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اسلام آباد سے علی امین گنڈا پور کی گاڑی میں جانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی اسلام آباد سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات گزشتہ رات اسلام آباد میں موجود تھیں اور صبح چھ بجے پیر سوہاوہ کے راستے ہری پور پہنچے۔ اس مقام پر خیبرپختونخوا پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہری پور پہنچنے کے بعد، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی مانسہرہ روانہ ہوئے، اور اسلام آباد سے نکلتے وقت انہوں نے اپنی گاڑی تبدیل کی۔ ویڈیو میں بشریٰ بی بی کو ایک گاڑی سے نکل کر سفید رنگ کی کار میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی گاڑی کے ساتھ دو سفید ڈبل کیبن گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *