چمپیئنز ٹرافی 2025، تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوں گے، پیسے لے کر ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محسن نقوی

چمپیئنز ٹرافی 2025، تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوں گے، پیسے لے کر ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چمپینئز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جاکر کھیلے اورانڈین ٹیم پاکستان نہ آئے، کرکٹ کا ہر فیصلہ برابری کی بنیاد ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کرکٹ میں تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوں گے، آئی سی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پیسے لے کر ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، وعدہ ہے کہ جو ہوگا وہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہوگ۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سموگ سے نمٹنے کے لیے جدید ایئر کوالٹی مانیٹر نصب

، امید ہے قذافی سٹیڈیم کا تعمیراتی کام 25دسمبر تک مکمل ہوجائے گا، تماشائیوں کی تعداد بھی 34 سے بڑھ کر40 ہزار ہوجائے گی۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بہترین ٹیم لے کر میدان میں اتریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *