بیلاروس کے صدر کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

بیلاروس کے صدر کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان کے ساتھ 30 سالہ سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں، اور ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھایا جائے گا۔

صدر لوکاشینکو نے ٹیکنالوجی، زراعت، اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ بیلاروس جدید ٹیکنالوجی کے تجربات پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر تیزی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ عوامی بہتری کے منصوبوں کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس پاکستان کو قریبی دوست سمجھتا ہے۔ انہوں نے نواز شریف کے ساتھ 10 سال پہلے ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کے لیے بات چیت ہوئی تھی، اور اب وزیراعظم شہباز شریف کی مثبت سوچ قابل تعریف ہے۔

صدر لوکاشینکو نے عالمی چیلنجوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں 50 سے زائد تنازعات جاری ہیں، اور مضبوط قیادت کے لیے ضروری ہے کہ عوام کی حمایت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت یافتہ ممالک ہی دنیا میں جاری تبدیلیوں کا کامیابی سے مقابلہ کر سکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *