شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، چار شہید، متعدد زخمی

شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، چار شہید، متعدد زخمی

سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی جس سے چار رینجرز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پانچ رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی شر پسندوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے چار جوان شہید، پولیس کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں ۔ سیکیورٹی زرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلا لیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں آرٹیکل  245 نافذ  کر دیا گیا اور افواج پاکستان کچھ ہی دیر میں کنٹرول سنبھال لے گی, شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

انتشار اور شر پسندوں کو آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے لیے احکامات دے دیے گئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتشاریوں اور شر پسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی سے نپٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *