اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عوام سے ملک کی خاطر باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ یہ ویڈیو پیغام گاڑی سے جاری کیا گیا، انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچا رہی ہیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر نہتی عوام تمام مشکلات کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، جو ابھی تک نہیں نکلے وہ اپنے اور ملک ملک کے مستقبل کی خاطر نکلیں ۔ کیونکہ یہ آپ کے ملک کے مستقبل کا سوال ہے ۔
عمران خان اس وقت قوم کی قیادت کے لیے پرعزم ہیں، اور عوام کو چاہیے کہ وہ ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور جدوجہد کی ضرورت ہے، اور ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کی قیادت عوامی احتجاج اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے مرحلے میں ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے پہلے ہی عوام کو متحرک ہونے اور اسلام آباد کی جانب مارچ کی ہدایت دے رکھی ہے۔