200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سردیوں کے لیے بجلی کے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پیکج تین ماہ کے لیے ہوگا جو دسمبر سے فروری تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر توانائی نے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی

اس پیکج کے تحت 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پیکج کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے ہوگا، جس سے لاکھوں صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے لیے 3.1 ارب روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ پاور ڈویژن نے پہلے ہی بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اضافی بجلی کے استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا۔

یہ پیکج گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *