وفاقی وزیر توانائی نے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر توانائی  نے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پروفیشنل بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں، ٹرانسمیشن لائن کی خرابیوں کو دور کیا گیا ہے اور بڑی انقلابی اصلاحات کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بجلی چوری ہوگی، وہاں لوڈشیڈنگ ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوور بلنگ قطعی طور پر قابل قبول نہیں ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کے الیکٹرک کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ باقی ملک کے مقابلے میں کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی ہے اور اس کے حوالے سے عوامی شکایات موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ میں بڑے نقصانات کا سامنا ہوا تاہم سال کے آخر تک گردشی قرضے کم ہو جائیں گے۔ کیپسٹی چارجز کے بوجھ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر قرضوں کی کمی ممکن نہیں۔ وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ تھر کول کے استعمال سے امپورٹڈ کول کی بجائے بچت ہو گی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کیے جائیں گے۔

ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم نے دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک بجلی کے اضافی استعمال پر پیکج دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 26 روپے 7 پیسے ہوگا، جس سے 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک کی بچت کی جائے گی۔وزیر توانائی نے کہا کہ اگر یہ پیکج کامیاب رہا تو اس کی توسیع پر غور کیا جائے گا اور آئندہ 5 سالوں کے لیے اسے ایک مستقل پیکج بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *