پاکستان تحریکِ انصاف احتجاج، اسلام آباد، راولپنڈی کی عوام کے لیئے اہم پیغام سامنے آگیا

پاکستان تحریکِ انصاف احتجاج، اسلام آباد، راولپنڈی کی عوام کے لیئے اہم پیغام سامنے آگیا

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پارٹی چلتی ہے اور اس بار انہوں نے اسلام آباد، راولپنڈی کی عوام سمیت سب کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ سب نےاحتجاج میں شامل ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ 24 نومبر کو پاکستان تحریکِ انصاف جلسہ کریگی یا دھرنا دے گی اس کا فیصلہ آئیندہ ایک دو دن میں ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ یا دھرنا جو بھی ہوگا اس بار فیصلہ کن ہو گا اور پی ٹی آئی ورکرز پر امن رہتے ہوئے اپنی آواز بلند کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز نے اسلام آباد پہنچنا ہے اور وہیں آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا کہ آیا ڈی چوک جانا ہے یا پریڈ گراؤنڈ، اس حوالے سے فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کرنا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ بشری بی بی اور علیمہ خان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں اور وہ کارکنان کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔

علی محمد خان نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پر امن رہتے ہوئے پاکستا ن کی سیاسی تاریخ میں سب سے طویل ترین 126 دن کا دھرنا د یا ہے۔ اور اگر اس بارطویل دھرنا دینا پڑا تو ہم تیار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں کسی بھی سطع پرقیادت کے بیچ کوئی اختلاف نہیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *