پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی میں اختلافات کا نوٹس لے لیا اور عہدیداروں اور کارکنان کو ہدایات کردیں کہ وہ اپنی تمام تر توجہ احتجاج پر مرکوز رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ یہ وقت پارٹی میں اختلاف یا دھڑے بندی کا نہیں بلکہ متحد ہونے کا ہے، انہوں نے کہا کہ اختلافات سے پارٹی اورعمران خان کے مشن کو نقصان پہنچے گا۔ تمام پارٹی عہدے دار اور کارکنان اپنے پچھلےاختلافات بھول کر احتجاج پر پوری توجہ دیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 24نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے ، احتجاج کی کال کے بعد سے پارٹی میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں جن کا اثر احتجاج پر بھی پڑ سکتا ہے۔