عمران خان صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں : خواجہ آصف

عمران خان صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں،ہماری طرف سے مذاکرات کی پیش کش پھر بھی موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق کی ن لیگ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید

انہوں نےپی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”ڈو اورڈائی“ کا مسئلہ ہے تو 24 نومبر کے احتجاج میں اپنے بچے بھی ساتھ لائیں۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی قیادت میں پی ٹی آئی دو مرتبہ وفاق پر حملہ آور ہوئی اورعلی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی ن لیگ جسٹس یحییٰ کو چیف جسٹس بنانا چاہتی ہے؟خواجہ آصف نے بتا دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *