ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان شیخ کا کہنا ہے کہ’’پاکستان کھپے‘ ‘کا مطلب پانی پر سمجھوتا ہر گز قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ سندھ کے پانی کی تقسیم پر سمجھوتہ کر لیں، ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
دریائے سندھ کے پانی پر کسی بھی صورت میں سودے بازی نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چولستان میں خوشحالی چاہتے ہیں پر پانی کی تقسیم نہیں، دریائے سندھ کے پانی پر کوئی سودا نہیں کریں گے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ نے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر ارسا ایکٹ کے خلاف ترمیم پاس کی ہے لیکن سندھ کے پانی کی تقسیم ہر گز نہیں چاہتے۔