اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون عائلہ مجید صدر منتخب

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون عائلہ مجید صدر منتخب

عالمی اکاؤنٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹس کے انتخاب میں پہلی پاکستانی، جنوبی ایشیائی اور مسلمان خاتون عائلہ مجید کو صدر منتخب کر لیا گیا۔

اے سی سی اے کی پہلی پاکستانی خاتون صدر منتخب ہوکر تاریخ رقم کرنے والی عا ئلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں۔

عا ئلہ مجید نے سال 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی تھی، اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے، عائلہ مجید کو توانائی، ڈیکاربونائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک پر بین الاقوامی اسپیکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس موقع پر عائلہ مجید نے اپنے بیان میں اے سی سی اے ممبران کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے،اس شعبے کو ترقی دینے اور پرکشش بنانے کے لیے کوشش کریں گی۔ دوسری جانب اے سی سی اے نے ڈھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، اے سی سی اے اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *