تعلیمی اداروں کی کلاسز سے متعلق اہم خبر آگئی

تعلیمی اداروں کی کلاسز سے متعلق اہم خبر آگئی

پنجاب میں بدترین اسموگ کے باعث ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور اور ملتان میں تمام یونیورسٹیز اور کالجز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور کلاسز آن لائن منتقل کر دی جائیں گی۔ سوائے مری کےپنجاب کے تمام اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندیاں 16 سے 24 نومبر تک نافذ رہیں گی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی تعلیمی اداروں میں 24 نومبرتک کلاسسز کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں 24 نومبر تک آن لائن کلاسز کے انعقاد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی والوں کے خلاف رپورٹ کے بعد قانون کے مطابق کاروائی جائے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *