مرغی کا گوشت مزید سستا، انڈے مہنگے ہو گئے

مرغی کا گوشت مزید سستا، انڈے مہنگے ہو گئے

مرغی کا گوشت 7 روپے کلو سستا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  مرغی کا گوشت مزید 7 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 504 روپے فی کلو کا ہو گیا ہے، جو گزشتہ روز 511 روپے فی کلو تھا۔  سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد تھوک قیمت 334 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 348 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ نومبر میں انڈوں کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور فی درجن انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہو کر 341 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے اور پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو ہے، جب کہ برائلر مرغی کا گوشت 475 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت ملتان میں 337 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *