ملک کے تجارتی خسارہ میں 26فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ

ملک کے تجارتی خسارہ میں 26فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ

ملک کے تجارتی خسارہ میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر 26فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2024میں ملک کا تجا رتی خسارہ 1.608ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 26فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک کے تجا رتی خسارہ کا حجم 2.174ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں تجارتی خسا رہ میں ماہانہ بنیادوں پر 12فیصد کی کمی ہوئی ہے،ستمبر میں پاکستان کا تجا رتی خسارہ 1.819ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 7.083ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.388ارب ڈالرکے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر میں ملکی برآمدات کا حجم 2.984ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبرکے 2.689ارب ڈالرکے مقابلہ میں 11فیصد زیادہ ہے، اسی طرح اکتوبرمیں ملکی درآمدات پر 4.591ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے 4.863ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6فیصد کم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *