سموگ کی بگڑتی صورتحال، راولپنڈی ،اسلام آباد میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

سموگ کی بگڑتی صورتحال، راولپنڈی ،اسلام آباد میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد ، راولپنڈی میں مصنوعی بارش کاکامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔

حکومت پنجاب نے سموگ پر قابو پانے اور اس کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے افواج پاکستان کے ریسرچ و ترقی سے منسلک ماہرین،  پاکستان آرمی ایوی ایشن، محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی پروٹیکشن  کے ساتھ مل کر پھوٹوہار کے ملحقہ علاقوں (فتح جنگ، چکوال، گوجر خان، جہلم ) اور وسطی پنجاب کے علاقوں ( سرگودھا ، فیصل آباد ،شیخوپورہ ، لاہور گوجرانوالہ اور گجرات)  میں آج مصنوعی بارش کرانے کے تجربے کیے ۔

 مصنوعی بارش برسانے کے لئے کیمیائی مرکب کی ترکیب اور جہاز سے فضا میں پھیلانے کا آلہ مکمل طور پر پاکستان میں کی گئی تحقیق کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جو لوگ نہیں لائے گا اور احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا پارٹی سے باہر کیا جائے گا: بشریٰ بی بی

محکمہ موسمیات کی تجاویزات کی روشنی میں مختلف بادلوں اور بلندی پر خاص کیمیائی ترکیب کا استعمال کیاگیا ہے،  محکمہ موسمیات کے ریڈاروں اور آبزرویٹریز نے ان تجربات کے بعد بادلوں کی تشکیل و تغیری اثرات کو واضح طور پر نوٹ کیا ہے۔ 12 گھنٹوں میں ان علاقوں میں بارش اور سموگ میں کمی ، تجربات کی کامیابی کی دلیل ہو گی۔

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں، سائنسی ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے ، وزیر اعلی مریم نواز نے تمام ٹیم کو شاباش دیتے کہا کہ آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے صوبہ پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *