محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹس جاری کر دیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فری سولر پینل منصوبے کے لیے 4 ارب روپے کی گرانٹ بھی شامل ہے۔
اس منصوبے کے تحت صوبے میں لوگوں کو مفت سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے تاکہ توانائی کے بحران کا حل ممکن بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کی اپ گریڈیشن اور نئے ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کے لیے بھی 4 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن کے آر ٹو بلاک میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لیے بھی 4 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ نے ان تمام منصوبوں کے لیے بجٹ آن لائن کر دیا ہے، جس سے ان منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے گی اور عوام کو مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔