ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ، دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں بہت تیزی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ان کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔
منگل سے اب تک ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایلون مسک کی دولت 50 ارب ڈالرز اضافے سے 313.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں فری وی پی این استعمال کرنیوالوں کے لیے بری خبر
واضح رہے کہ امریکا کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایسے اقدامات کا عندیہ دے چکے ہیں جن سے ایلون مسک کی کمپنیوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔