پاکستان میں فری وی پی این استعمال کرنیوالوں کے لیے بری خبر

پاکستان میں فری وی پی این استعمال کرنیوالوں کے لیے بری خبر

پاکستان میں فری وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر ، وی پی این استعمال کرنیوالے انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا ویب سائٹ “ایکس” پر دشواری کا سامنا  ہے۔

 حالیہ اطلاعات کے مطابق فری وی پی این استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین “ایکس” کے مختلف فیچرز تک رسائی میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فری وی پی این کی وجہ سے پلیٹ فارم کی سکیورٹی سسٹمز نے ان صارفین کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ مختلف ٹوئٹس دیکھ یا پوسٹ نہیں کرپارہے ہیں۔

 سوشل میڈیا ویب سائٹس کی جانب سے اس قسم کی پابندیوں کا مقصد ممکنہ طور پر جعلسازی اور ڈیٹا چوری کو روکنا ہے۔

پاکستانی صارفین اس تبدیلی سے مایوس ہیں اور فری وی پی این کے ذریعے انٹرنیٹ کی آزادی کو محدود کرنے پر سوالات اٹھا رہے ہیں ، ساتھ ہی یہ صورتحال دیگر پلیٹ فارمز پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *