گیس صارفین کے لیے بری خبر، سوئی سدرن گیس کمپنی کی اربوں روپے کی وصولی

گیس صارفین کے لیے بری خبر، سوئی سدرن گیس کمپنی کی اربوں روپے کی وصولی

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) انتظامیہ نے گیس خسارے پر صارفین سے اربوں کی وصولی کر لی۔

نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق خسارہ اور گیس کی چوری کے نام پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کو 11 ارب روپے سے زائد بل بھیج دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 ارب روپے کے بل کی گیس کا مجموعی والیوم 23 بلین کیوبک فٹ گیس کا استعمال ہے، اضافی بل بھیجنے سے کمپنی کا یو ایف جی 18 فی صد سے کم کر کے 10 فی صد دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان جزیرے پر رہائش اختیار کریں، پیسے، مکان اور زمین فری حاصل کریں

ذرائع کے مطابق کم یو ایف جی ظاہر کر کے خسارے میں جانے والی کمپنی کو منافع میں تبدیل کرنا ہے۔جولائی 2023 سے مئی 2024 تک صارفین کو اضافی 11 ارب سے زائد بل بھیجے گئے ہیں، چوری، سلو میٹر اور پی یو ایف جی کے نام پر صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایس جی سی کے مجموعی صارفین کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے، اور ان تمام صارفین کو ایک سال کے دوران 79 ارب روپے کے بل بھیجے گئے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 ارب روپے زیادہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *