پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبے میں اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر راولپنڈی میں بھی مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتا نا ہے کہ حکومت پنجاب نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں بھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شدید دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹرویز کو بند کر دیا گیا

خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت متعدد شہروں میں اسموگ کی وجہ سے صورت حال انتہائی خراب ہے اور لاہور اس وقت دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں بھی اسموگ سے آلودگی کا انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور پنجاب حکومت نے حدنگاہ کے مسئلے کے پیش نظر موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کل موسم خشک ،چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی

بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے لاہور میں اسموگ کی صورت حال مزید ابتر ہوجاتی ہے اور اب راولپنڈی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دھند اور اسموگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *