کینیڈا نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والے پاکستانی اور دیگر ممالک کے بین الاقوامی طلبا کے لیے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (SDS) پروگرام کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ 2018 میں شروع کیا گیا یہ پروگرام 8 نومبر 2024ء کو بند کر دیا گیا ہے۔
اس کا مقصد پروگرام کی سالمیت کو مضبوط بنانا، طلباء کی کمزوری کو دور کرنا اور تمام درخواست دہندگان کے لیے مساوی اور منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ہے، واضح رہے کہ ایس ڈی ایس پروگرام کے تحت طلبا کی درخواستوں پر 4 ہفتوں کے اندر کارروائی کی جاتی تھی، اور اس کی منظوری کی شرح 95 فیصد تھی۔