علی امین گنڈا پور کا عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

علی امین گنڈا پور کا عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر لبیک کہیں گے، جیلوں میں جانے سے ڈرنے والے نہیں،حقیقی آزادی کیلئے قربانی دینا پڑے گی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور، اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے مقام پر واقع ریسٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے بڑے جلسے سے خطاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے کارکنوں اور شرکا سے حلف لیتے ہوئے کہا کہ میں حلف اٹھاتا ہوں کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک واپس نہیں لوٹوں گا، بانی کی فیصلہ کن کال پر جان بھی چلی جائے پرواہ نہیں، حقیقی آزادی تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

سینیٹر زاہد خان کا اے این پی چھوڑکر مسلم لیگ (ن) میں جانے کافیصلہ

انہوں نے کہا کہ قربانی کے بغیر آزادی نہیں ملتی ہے اس کیلئے عوام حقیقی آزادی کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی عمران خان خود کررہے ہیں اس کا اختیار صرف اور صرف ان کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے ملک کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں اور اب بھی ہم حقیقی آزادی کیلئے لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ عمران خان کال دیں گے جس پر ہم سب لبیک کر نکلیں گے،جیلوں میں جانے سے ڈرنے والے نہیں،حقیقی آزادی کے لیے اب ہمیں قربانی دینی پڑیگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *