دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔
پیغام میں کہا گیا کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔