محکمہ موسمیات کی اتوار سے پیر تک بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی اتوار سے پیر تک بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں اتوار سے پیر تک بارش کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ جب کہ اسموگ میں کمی ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں فی الحال بارش کا امکان نہیں ہے۔

لاہورمیں 11اور 12نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ چندمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دُ ھند جبکہ بعض علاقوں میں شدید دُ ھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *