اوورسیز پاکستانیوں کو ریپبلکن نے عمران خان کی رہائی کی یقین دہانی کروائی، رئوف حسن کا انکشاف

اوورسیز پاکستانیوں کو ریپبلکن  نے عمران خان کی رہائی کی یقین دہانی کروائی، رئوف حسن کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ نہ عمران خان کے پلیٹس کم ہوئے اور نہ ہی کوئی جہاز آیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے واضح طور پر کہا کہ اگر عمران خان کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ امریکا کے بجائے اپنے لوگوں کے ساتھ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی ڈیل کرنے کی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ڈیل کرنا چاہتے تو انہیں 15 ماہ جیل میں نہیں گزارنے پڑتے۔

مزید پڑھیں: میں کسی صورت ملک سے نہیں بھاگوں گا، عمران خان

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ انصاف کے لیے عدالتوں کا راستہ اپنائیں گے اور اسی ذریعے سے اپنی رہائی حاصل کریں گے۔ رؤف حسن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ڈیل کرنے والی شخصیت نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ریپبلکن رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

رؤف حسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے اور اس مقصد کے لیے پارٹی بھرپور احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں اور احتجاج کے ذریعے عوامی mobilization کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو اپنے مقصد کے لیے اکٹھا کیا جا سکے۔

رؤف حسن نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جو اقدامات کرنے ہیں وہ صوابی میں ہونے والے جلسے میں طے کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *