سابق صدر عارف علوی نے ڈونلڈٹرمپ کو خط لکھ دیا

سابق صدر عارف علوی نے ڈونلڈٹرمپ کو خط لکھ دیا

سابق صدر عارف علوی نےنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپکی جیت نے آمروں کے درمیان خوف اور بے چینی پیدا کر دی ہے۔

عارف علوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خط میں پاکستانی عوام کی جانب سے ان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان جمہوری ممالک کے طور پر امریکی صدر کے ساتھ تعاون کے منتظر ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر سعودی عرب اور چین کا ردعمل آگیا

سابق صدر کا خط میں کہنا تھا کہ آپکی جیت نے آمروں پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔ خط میں انہوں نے عالمی امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا خصوصاً یوکرین اور فلسطین میں جنگ کی صورت حال سے پریشان ہے، جس کے اثرات پاکستان اور اس کے عوام پر بھی پڑے ہیں۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ ٹرمپ جو کہتے ہیں، وہی کرتے ہیں اور انہوں نے صدر ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور 295 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ انہوں نے سوئنگ اسٹیٹس جیسے شمالی کیرولینا، جارجیا، پینسلوینیا، اور وسکونسن میں کامیابی حاصل کی جبکہ انڈیانا، کنٹیکی کٹ، مغربی ورجینیا، اوکلاہوما، مسیسپی، الاباما، فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، ٹینیسی اور آرکنساس میں بھی کامیابی حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *