ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2024 سےمتعلق پاکستان کے لیئے بڑی خوشخبری

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2024 سےمتعلق پاکستان کے لیئے بڑی خوشخبری

قطر میں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے قبرض کے مائیکل جارجیو کو 3-5 سے شکست دیکر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ سنوکر  چیمپئن شپ 2024 کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی محمد آصف کا سیمی فائنل میں کامیابی کا اسکور 53-57،5-71، 0-94، 6-111، 45-77، 9-73، 24-74 اور 51-58 رہا۔

محمد آصف نے سیمی فائنل کے چوتھے فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا۔ ابتدائی دو فریمز ہارنے کے بعد آصف نے مسلسل چار فریمز جیتے تاہم ساتواں فریم حریف کے نام رہا۔

آصف نے آٹھویں فریم کو فیصلہ کن بناکر کامیابی اپنے نام کرلی۔ محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، وہ 2012 اور 2019 میں ورلڈ اسنوکر فائنل جیت چکے ہیں۔

آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے تین فائنل کھیلنے والے تیسرے پلیئر ہیں۔ انڈیا کے پنکج ایڈوانی نے چار فائنل کھیلے، تین جیتے، ایران کے عامر سرکوش تین فائنل میں ایک بھی ٹائٹل نہ جیت سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *