روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز پر کیا پابندیاں لگائی جائیں گی ؟ اہم خبر آ گئی

 سٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا، تاہم کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں 164 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 اس اضافے کے بعد انڈیکس 89 ہزار 131 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 88 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *