وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اب انقلاب کا وقت بہت جلد آئے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران چیف منسٹرعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری حقیقی آزادی کے لئےجدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی، قوم اور نسلوں کے حق کے لئے ہم سے جو ہو سکا پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری ملاقات کیلئے بلائیں تو ملاقات کرلوں گا، اسد عمر
اپنا حق لینے کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔ ہم اس بار اپنے گھر والوں کو بتا کر نکلیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، کے پی کے میں بہت جلد سرمایہ کاری بحال کریں گے۔
صوبے کے وسائل بڑھانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرینگے ۔ صوبے کی خودمختاری ضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا وقت مقرر ہے، ہمارے اندر جو خون ہے وہ سرخ ہے، سرخ رنگ کا مطلب یہ ہے کہ اب انقلاب کا وقت بہت جلد آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کے آئین اور عدلیہ پر حملہ قرار: سلمان اکرم راجہ
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طلبا ء ہمارے ملک کا حصہ ہیں، ہم طلباء یونین بحال کریں گے۔ صوبائی وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمیں سمجھ آچکی ہے شرافت،عزت اور قانون کے مطابق اس ملک میں انصاف نہیں ملتا۔