پیٹرول اور ڈیزل مہنگا جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہوگیا

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہوگیا

حکومت نے یکم نومبر سے آئندہ 15 دن کیلئے پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 247.03روپے فی لیٹر سے بڑھ کر248.38 روپے ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 255.14 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 147 روپے 51 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے مقرر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ

دوسری جانب آئندہ ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے 88پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 34روپے 9پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اکتوبر میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے تھی جبکہ نومبر کیلئے قیمت 2 ہزار 999روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *