صدر مملکت آصف علی زرداری کا دبئی ائیر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت کا جہاز سے اُترتے ہوئے پائوں فریکچر ہوگیا اور انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے صدر زرداری کا چیک اپ کرنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاستر کر دیا، جسے 4 ہفتوں کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔ ایوان صدر کے مطابق صدر زرداری کو طبی معائنہ کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں 4 ہفتوں کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر زرداری گزشتہ روز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے تھے، جہاں ان کا 2 روز قیام متوقع تھا۔ ان کی دبئی روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔