اسلام آباد ہائی کورٹ؛ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے دوران سیاسی گفتگو پر عائد پابندی کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ؛ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے دوران سیاسی گفتگو پر عائد پابندی کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے دوران سیاسی گفتگو پر عائد پابندی کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردیدیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پربلینکٹ پابندی آئین کی اظہار رائے کی آزادی کی شقوں کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کی صورت میں عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی حقیقت نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واضح رہے کہ عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ جیل رولز کی شق بتائی گئی تھی، جس کے خلاف شیر افضل مروت نے درخواست دائر کی تھی۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات آج نہیں ہو سکی۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے یہ شرط رکھی ہے کہ ملاقات کے دوران کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی، جسے پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے غیرمناسب قرار دیدیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *