ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھوما لیکن مجھے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا۔
تفصیلات کے مطا بق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، سندھ حکومت، خصوصاً گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:روسی نائب وزیر دفاع اور آرمی چیف کی ملاقات، خطے کی سلامتی پر بات چیت
پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا۔ ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرا اچھے طریقے سے خیر مقدم کیا گیا اور بھر پورسکیورٹی بھی فراہم کی گئی، میں 1991 میں بھی پاکستان آیا تھا ان دنوں تبلیغ نہیں کرتا تھا، پاکستان کے تمام مذہبی اداروں نے مجھے عزت و احترام دیا، پوری دنیا سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان آکر اپنے آپ کو بہت محفوظ سمجھا۔ نوجوان سوشل میڈیا کا غلط نہیں درست استعمال کریں۔ اللہ کے دین کو پھیلانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے۔ پاکستانی نوجوانوں میں جوش و جذبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو تین ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے حالات پر دل دکھتا ہے، ایک وقت انشاءاللہ ایسا بھی آئیگا جب سب مسلمان متحد ہوں گے۔ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے۔ علماء کرام اور حکمران ملکر بیٹھیں تاکہ کامیابی ہو۔