سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف ) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام 20آئینی ترمیم کا 70برس سے انتظار کررہی تھی، عزم برقرار ہوتو منزل آسان ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کیلئےشیر افضل مروت نے پارٹی کو اہم تجویز دیدی
پاکستان اس وقت معاشی طور پر بہت کمزور ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون کانفرنس (ایس سی او) کو کامیاب بنانے کے لئے سب سیاسی جماعتوں نے متحد ہو کر کلیدی کردار ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار کے انتخابات : عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا
کانفرنس کے دوران حزب اختلاف اور حزب اقتدار کی جماعتوں نے غیر ملکی سفیروں کو امن کا پیغام دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صور ت حال اچھی نہیں ہے، پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں۔