سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا جب کہ حامد خان گروپ دوسرے نمبر پر رہا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے اور صبح 8 سے لے کر 5 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا، لاہور میں ابتدائی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 558 ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مد مقابل حامد خان گروپ کے امیدوار منیر کاکڑ نے 484 ووٹ حاصل کر کے رؤف عطا کو واضح کامیابی دی۔
ملتان میں رؤف عطا 125 ووٹ لے کر آگے جبکہ کاکڑ کو 85 ووٹ ملے۔ خیبر پختونخوا میں بھی محمد رؤف کا غلبہ رہا، تمام پولنگ سٹیشنوں پر کامیابی حاصل کی اور پشاور میں 44 ووٹوں سے برتری حاصل کی۔ بنوں، ڈی آئی خان اور سوات میں مزید کامیابیاں حاصل کیں اور حیدرآباد میں 16 ووٹوں کے فرق سے کامیابی سمیٹی۔ سپریم کورٹ بار کی 5 نشستوں پر مجموعی طور پر 17 امیدوار آپس میں آمنے سامنے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں : مولانافضل الرحمٰن
عاصمہ جہانگیر گروپ کی جان سب سےصدر کی نشست کیلئے میاں محمد رؤف عطا امیدوار تھے جبکہ منیر احمد خان کاکڑ حامد خان گروپ کے صدر کے امیدوار تھے۔ سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے مابین جوڑ پڑا اور نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہوا ، ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مدمقابل تھے جبکہ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چوہدری تنویر کے درمیان مقابلہ ہوا۔