26 ویں آئینی ترمیم میں غلطیاں،حکومت 27 ویں ترمیم ضرور لائیگی : بیرسٹر علی ظفر

26 ویں آئینی ترمیم میں غلطیاں،حکومت 27 ویں ترمیم ضرور لائیگی : بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں بہت غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو 27 ویں ترمیم ضرور لا نا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا اور میں نے دوٹوک الفاظ میں پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کی بھر پور مخالفت کی تھی، تاہم پارٹی کا فیصلہ ماننا مجبوری تھی ، لیکن اب ایسا نہیں ہو نے دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے پشاور جلسے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی واضح طور پر کہا کہ اب بائیکاٹ نہیں کرنا، جوڈیشل کمیشن نے ججزاور بنچزکی تشکیل کرنی ہے، ہم جوڈیشل کمیشن میں لازمی شامل ہوں گے اور بانی تحریک انصاف نے 2 نام دیئے ہیں ، جلد وہ حکومت کو بھیجوا دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے گئے

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہےکہ ستائیسویں ترمیم نہیں آرہی تو مان لیتے ہیں لیکن 26 آئینی ترمیم میں اتنی غلطیاں ہیں کہ حکومت کو اب ستائیسویں ترمیم ضرور لانا ہو گی ، البتہ یہ ترمیم لانے کے لیے اس میں وقت لگ سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *