پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، پانچ بچوں نے ایم بی بی ایس مکمل کر لیا

پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، پانچ بچوں نے ایم بی بی ایس مکمل کر لیا

ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کی چھوٹی بیٹی حبیبہ نے حال ہی میں ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں 96 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرکے میڈیکل یونیورسٹی کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے اورانصر رزاق کے بچوں نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور علامہ اقبال میڈیکل کالج سے تعلیم مکمل کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کی اپنی زوجہ، ڈاکٹر بیٹیوں اور بیٹوں کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بچوں کو میڈیکل کی اعلی تعلیم دلوانے پر انصر رزاق کے تعلیم دوست جوش و جذبے اور ہمت کو سراہا ، ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کی بیٹیاں ڈاکٹر ماریہ ، ڈاکٹر نویرا، ڈاکٹر مدیحہ، ڈاکٹر محمد علی رضا، ڈاکٹر محمد حسن موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری، آرمی چیف کاجسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ سے مکالمہ

ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق ٹیلی کمیونیکیشن راجن پور میں تعینات، 26 سال سے محکمہ میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انصر رزاق کے تمام بچوں کو پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے باقاعدگی سے سکالرشپس کئ فراہمی یقینی بنائی گئی اورآئی جی پنجاب نے سخت محنت و لگن سے بچوں کو ڈاکٹر بنانے پر ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کو خراج تحسین پیش کیا۔ ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق نے بچوں کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک سے بھی ملاقات کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *