مشعال یوسفزئی کا بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق تشویشناک انکشاف

مشعال یوسفزئی کا بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق تشویشناک انکشاف

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آگئی۔

ترجمان مشعال یوسفزئی نے بتایا کہ گزشتہ رات بشریٰ بی بی کا ڈینٹسٹ نے چیک اپ کیا، جس کے دوران انہیں شدید انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔

ترجمان کے مطابق بشریٰ بی بی کے کان سے بھی خون آ رہا تھا، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ مزید ٹیسٹ آج کیے جائیں گے تاکہ ان کی صحت کی صورتحال کا بہتر اندازہ لگایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس میں بشریٰ بی بی کے پشاور جانے پر تشویش کا اظہار

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمی خان، کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین نے وکلاء کے دلائل سنے۔ وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ اور مرزا عاصم بیگ نے کہا کہ یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، جبکہ پولیس نے جسمانی ریمانڈ لے کر تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور اب دونوں بہنیں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ دیگر ملزمان کی ضمانتیں ہو چکی ہیں، لہذا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت بھی منظور کی جائے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر راجا نوید نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور عظمی خان نے مظاہرین کو میگا فون کے ذریعے اشتعال دلایا اور توڑ پھوڑ پر اکسایا، اور میگا فون بھی ملزمان سے برآمد ہو چکا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں علیمہ خان اور عظمی خان کی بیس بیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *