آئینی ترمیم آج پیش کی جائے گی، حکومت اور اتحادیوں میں اتفاق

آئینی ترمیم آج پیش کی جائے گی، حکومت اور اتحادیوں میں اتفاق

وفاقی حکومت نے آئینی ترمیم کو آج ہی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے حکومتی اتحادیوں اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاق ہو چکا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے دیر رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت چوتھی بار تبدیل کیا گیا ہے، اور اب یہ رات ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اجلاس دوپہر تین بجے طلب کیا گیا تھا، لیکن شروع نہ ہونے کی وجہ سے اسے شام 7 بجے ملتوی کیا گیا، جس کے بعد مزید تاخیر کرتے ہوئے وقت بڑھا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان اور دیگر کو بری کر دیا گیا

سینیٹ کا اجلاس بھی چوتھی مرتبہ ملتوی کرتے ہوئے رات 8 بجے طلب کیا گیا ہے۔ آج صبح سینیٹ کا اجلاس تین مرتبہ طلب کرنے کا وقت جاری کیا گیا، لیکن ممکنہ طور پر آئینی ترمیم پر مشاورت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس بار بار ملتوی ہوتا رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *