پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کا آئینی بیچز بنانے پر اتفاق ہو گیا، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کا آئینی بیچز بنانے پر اتفاق  ہو گیا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان آئینی بینچز بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ہماری ملاقاتیں جاری ہیں اور یہ عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے وضاحت کی کہ 19ویں ترمیم کو ختم کرکے پارلیمان کو مزید طاقتور بنایا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گزشتہ روز منظور ہونے والے ڈرافٹ کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، جبکہ ان کا اور مولانا فضل الرحمان کا مشترکہ ڈرافٹ ایک دوسرے سے زیادہ مختلف نہیں تھا۔ بلاول نے کہا کہ منظور شدہ ڈرافٹ مسلم لیگ (ن) نے تیار کیا تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو قائل کر سکیں گے، اور درخواست کی کہ پی ٹی آئی حکومتی ڈرافٹ کو ووٹ نہ دے، لیکن مولانا کے مسودے کی حمایت کرے۔ بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جے یو آئی (ف) کے مسودے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ اب وقت ہے کہ پی ٹی آئی اپنی سیاسی جماعت ہونے کا ثبوت دے، نہ کہ صرف سوشل میڈیا پر سرگرم رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ترامیم کے بعد پی ٹی آئی رونا دھونا شروع کرے گی تو اس کا الزام ان پر ہی ہوگا، کیونکہ ہم نے اپنی طرف سے جو کچھ ممکن تھا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ اس بار پی ٹی آئی مثبت سیاست کی طرف قدم بڑھائے گی اور ان کا وفد مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے کچھ سیکھے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *