ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کم ترین اسکور پر آل آؤٹ

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کم ترین اسکور پر آل آؤٹ

آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے 110 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 56 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا لیکن فیلڈرز نے ساتھ نہ د یااور 7کیچز ڈراپ کئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کیوی اوپنر سوزی بیٹس نے 28 رنز بنائے، ، مڈل آرڈر میں بروک ہیلی ڈے نے 22 ، سوفی ڈیوائن نے 19 رنز اسکور کئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے 6 وکٹ پر مجموعی طورپر 110 رنز بنائے ۔

پاکستان کی طرف سے نشرح سندھو نے 3 وکٹیں حاصل گرائیں ۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کو 111 رنز کا ہدف 10.4 اوورز میں پورا کرنا تھا، جس کے لئےبیٹنگ آرڈر بھی میں تبد یلی لائی گئی لیکن تجربہ ناکام ثابت ہوگیا اور آدھی ٹیم 28 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

کپتان فاطمہ ثنا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، ڈبل فیگر میں داخل ہونے والی دوسری بیٹر منیبہ علی نے 15 رنز بنائے اور پوری ٹیم 56 رنزبنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز کا کم ترین اسکور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کی حمایت پر پی سی بی کا فخر زمان کو شوکاز نوٹس

اس سے قبل 2009 میں انگلینڈ کےخلاف 60 رنز پاکستان ویمنز کا کم ترین اسکور تھا۔ نیوزی لینڈ نے54 رنز کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا سفر گروپ سٹیج پر ہی اختتام پذیر ہو گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *