ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشتون تحفظ موومنٹ کے جرگہ میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ اپنی نگرانی میں ہونیوالے جرگے میں شرکت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی اپنی نگرانی میں ہونے والے جرگے میں شرکت کریں گے جس میں تمام پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ باہمی مشاورت اور بات چیت سے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھا جائے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ جرگے میں صوبائی اسمبلی کے اراکین اور تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو جرگے کے انعقاد کے لیے مکمل اختیار دے دیا۔وفاقی وزیر داخلہ، محسن نقوی بھی اس جرگے میں شریک تھے۔انہوں نے بتایا کہ جرگہ نے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کو افہام و تفہیم کے ساتھ معاملے کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی، جسے وزیراعلیٰ نے بشکریہ قبول کر لیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے یقین دلایا کہ مسئلے کے حل کے لیے مشاورت اور لائحہ عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس جرگے کی میزبانی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نگرانی میں اس جرگے کا انعقاد کریں گے تاکہ مسائل کا پُرامن اور باہمی اتفاق سے حل نکالا جا سکے۔