سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہوگئی۔ بدھ کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

صرافہ ایسویسی ایشن کے مطابق قیمت 2,617 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) تھی، اور دن کے دوران 30 ڈالر کم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔ گزشتہ روز منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *