سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے 30 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے اور اس حوالے سے مجموعی طور پر حکومتی اور نجی شعبے سے تقریبا 40 کمپنیوں کا وفد جلد پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پاکستان کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کنسٹرکشن میٹریل کے مابین معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کیساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کنسٹرکشن میٹریل کے معاہدے دستخط ہوں گے اورسعودی وفد پٹرولیم کے شعبے اور پاور سیکٹر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا ۔ اس کیساتھ ساتھ فوڈ سیکیورٹی، میٹ ایکسپورٹ، پاکستانی رائس ایکسپورٹ کیلئے بھی معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ مائننگ، آئل ریفائنری، ریلوے کیلئے طے شدہ معاہدوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک بیگناہ قیدی ہے:اسد قیصر
پاکستان کے زرائع وزارتِ تجارت کے مطابق سعودی عرب کیساتھ سرمایہ کاری معاہدوں کیلئے فریم ورک تیار کر لیے گئے ہیں اور سعودی عرب کیجانب سے 2027 تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہو گی ۔ ابتدائی طور پر سعودیہ اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہے پہلے مرحلے میں سعودی عرب سے نجی شعبہ پاکستان میں تقریبا 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں افغان بلوائیوں کے مزید ہوشربا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے
دوسری جانب وزارت داخلہ کی ہدایت پر سعودی وفد کو پاکستان آمد پر ائیرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا اورایف آئی اے ایمگریشن کو سعودی وفد کی “ آن ارائیول اور ڈپارچر” کاغذی کاروائی سے روک دیا گیا سعودی وفد کی ایمیگریشن پر تصاویر نہیں بنائی جائے گی ۔احکامات کنگ سلمان ریلیف سینٹر وفد کی سربراہی انجنئیر احمد علی عبداللہ کر رہے ہیں۔سعودی مہمان کو ائیرپورٹ پر سٹیٹ لاونج کی سہولت فراہم جبکہ کسٹم کلیر نس سے بھی استثنی ہو گاوزارت خارجہ نے سعودی سفارت خانہ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو درخواست دی وزارت داخلہ نے سعودی مہمان کے اعزاز میں تمام رسمی کاروائیوں سے استثنی دے دیا۔