آئی ایم ایف کی جانب سے قرض منظوری اور پاکستان کو پہلی قسط موصول ہونے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈالر کی قدر میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.74 روپے سے کم ہوکر 277.52 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام تاریخی اعشاریوں میں ہوا ہے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ،100 انڈیکس میں 810 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 531 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔
مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ شرح سود میں مزید کمی آئے گی ،مارکیٹ کی شرح سود میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں،20.17 ارب روپے مالیت کے 37.50 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔